Mar 22, 2018 12:12 pm
views : 489
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange 100 Index Rises by 150 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،137 پوائنٹس کا اضافہ
div>پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات (22 مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
150 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 44796 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 262 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 132 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔