رحیم یار خان موٹر وے پولیس کی جانب سے مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ عنوان کے
نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا
رحیم یار خان موٹر وے پولیس کی جانب سے مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے عنوان
کے نام سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میں موٹر وے پولیس آفسران و
ملازمین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی
این یو ایس ٹی ادارے کے ڈئریکٹر آپریشنز برگیڈئر(ر)عامر یعقوب نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا ہمارے فرائض کا حصہ ہے ۔انہوں نے آفسران
کی کارکردگی کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے قابل آفسران کی گراں قدر خدمات کو
سراہا،،،اس موقع پر سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس جاوید چدھٹر نے موٹر وے
پولیس کی شب و روز کی جانے والی کاوشوں اور روڈ یوزرز کے تحفظ کے لئے
اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے روشنی ڈالی،پروگرام کے اختتام پر آنے والے
معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئیں