ملتان میں عالمی یوم آب کے موقع پروائسا کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا
گیا
عالمی یوم آب کے موقع پر ملتان میں ایم ڈی وائسا راو محمد کی قیادت میں ایک
واک کا انعقاد کیا گیا۔واک میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد انور چوہدری
مشتاق خان ،ڈائریکٹر ریکوری میاں عبدالغٖور سمیت دیگر افسران و ملازمین نے
شرکت کی ۔واک کا آغاز وائسا ہیڈ آفس شمس آباد سے کیا گیا ۔۔واک میں موجود
شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے جن پر پانی کی اہمیت سے متعلق تحریر
درج تھیں ۔ واک کا مقصد شہریوں کونہ صرف پانی کی اہمیت سے متعلق شعور
اجاگر کرنا بلکہ پانی کے ضیاع کے حوالے سے اگاہی بھی فراہم کرنا تھا ۔واک
میں موجود شرکا نے شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیئے ۔اس موقع پر ایم ڈی
وائسا راو محمد قاسم کا کہنا تھا کہ پانی کیسی نعمت سے کم نہیں ،،،پانی کے
ضیا ع کو روکنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انکا مزید کہنا
تھا کہ وائسا ملتان کی 55فی صد آبادی کو صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی کے
لیئے دن رات کوشاں ہیں ۔