کراچی،راؤ انوار کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچا دیا گیا
سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار احمد کو نقیب اللہ قتل کیس میں انسداد
دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، اس موقع پر اے ٹی سی اور اطراف میں
سیکیورٹی سخت کر دی گئی ،سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو پولیس کی
بھاری نفری کے ہمراہ ملیر کینٹ سے انسداد دہشتگردی عدالت لایا گیا، جس کے
بعد عدالت نے انہیں ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی بند کمرے میں سماعت
ہوئی جہاں عدالت نے راؤ انوار کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے
دیا ہے۔