اسلام آباد،حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب مہنگائی اور بڑھے گی،عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا حکومت کی نااہلی اور
کرپشن نہ روکنے کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، بجلی پر 3 نئے
سرچارجز لگا دیئے گئے ہیں، برآمدات کم ہونے کی بڑی وجہ بجلی اور گیس کی
قیمتیں زیادہ ہونا ہے, درآمدات 54 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، ہم قرضے بھی
لے رہے ہیں اور ریزرو بھی نیچے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خاطب کرتے ہوئے عمران خان نے نواز دور کی
پرفارمنس زرداری حکومت سے بھی بُری قرار دے دی،انہوں نے کہا حکومتی نا اہلی
کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مشرف دور کے بعد ہر چیز نیچے جانا شروع ہوگئی،
نواز شریف دور کی آصف زرداری سے بھی بری کارکردگی رہی، 4 سال میں 10 ہزار
ارب روپے قرض لیا گیا۔
خیبر بنک کی مثال دیتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبر بنک میں
سیاسی مداخلت بن کردی اور اسکا شیئر 5 روپے سے سولہ روپے پر پہنچ گیا
ہے،مشرف کے دور میں اسٹیل مل میں 8 ارب کا سرپلس تھا پی آئی اے اور اسٹیل
مل کی تباہی کے پیچھے کرپشن ہے۔