پشاور، جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل آفریدی کی پریس کانفرنس
پشاور پریس کلب میں خیبر ایجنسی جماعت اسلامی کے رہنما شاہ فیصل افریدی اور
قبائلی مشران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن
سے خیبر ایجنسی کے پانچ ہزار سے زائد متاثر خاندان پشاور اور اس سے ملحقہ
علاقوں میں کرائے کے گھروں میں آباد ہے۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ ان کے
علاقے اب دہشت گردوں سے پاک ہو چکے ہیں اور وہ اب اپنے گھروں کو واپس جانا
چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔لیکن
حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ حکومت خیبر ایجنسی کے متاثرین کو
بار بار واپس بھیجنے کی باتیں توکرتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا
جاتا شاہ فیصل آفریدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد از جلد ان
کے گھروں کوواپس بھیجا جائے تاکہ وہ اپنی زندگی چین وسکون سے بسر کرسکیں ۔