اسلام آباد، حضور نبی رحمت ﷺ کی بعثت کا مقصد انسانی کردار کو بہترین اور عمدہ ترین اخلاق والا بنانا تھا،مفتی اعظم مصر
مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی ابراہیم العلام کا کہنا ہے کہ حضور نبی رحمت ﷺ
کی بعثت کا مقصد انسانی کردار کو بہترین اور عمدہ ترین اخلاق والا بنانا
تھا،اسلام امن و سلامتی کا پیغام لے کر جزیرہ نما عرب سے نکل کر دنیا کے
لئے رحمت بن گیا۔
وزارتِ مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے تعلیماتِ نبوی ﷺ کی
روشنی میں رواداری کے فروغ پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کے
مہمانِ خصوصی مفتی اعظم مصر ڈاکٹر شوقی ابراہیم العلام تھے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم مصر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ
مشترکہ مصلحت اور عوامی بھلائی کے کاموں میں تعاون کیلئے تیار ہیں، اسلام
امن و سلامتی کا پیغام لے کر جزیرہ نما عرب سے نکل کر دنیا کے لئے رحمت بن
گیا ۔
ڈاکٹر شوقی ابراہیم العلام کا کہنا تھا کہ اسلام ایک بین الاقوامی دعوت کا
نام ہے جس نے پہلی اور بعد والی تہذیبوں کو اپنے ساتھ شامل کیا ہے، اسلام
نے اچھی رسومات کو برقرار اور غلط رسومات کا خاتمہ کیا ہے، حضور نبی رحمت ﷺ
کی بعثت کا مقصد انسانی کردار کو بہترین اور عمدہ ترین اخلاق والا بنانا
تھا، دار الافتاء مصر پوری دنیامیں فتوی کی اہلیت رکھنے والےلوگوں کےدرمیان
ایک حقیقی رابطہ کا ذریعہ ہے۔
مفتی اعظم مصر کا مزید کہنا تھا کہ جامع الازہر اور دارلافتاء مصر نے دہشت
گردی کی لہر کے مقابلے میں اہم کردار ادا کیا، دہشت گردی کے مقابلے میں
مصر نے اپنے بیٹے قربان کیے ہیں اور کررہا ہے۔