Mar 22, 2018 08:45 pm
views : 494
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets President Srilankan
کراچی ، سری لنکا کے صدر کی کراچی آمد، ایئر پورٹ پر گورنر سندھ نے خیر مقدم کیا
گورنر سندھ محمد زبیر نے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کا خیر مقدم کیا۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق اس موقع پرسری لنکا کے ہائی کمشنر جیاناتھ لوکو
کیٹا گوبیگے ، چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن ، آئی جی سندھ اے ڈی
خواجہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سری لنکن صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات
، تجارتی وفود کے تبادلوں ور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کا نہایت قریبی دوست ہے ، دونوں
ممالک کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں ،جن کی بنیاد پر باہمی احترام
پر ہے ، سری لنکا اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے نہایت قریب ہیں۔
محمد زبیر نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لئے باہمی تجارت
میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس ضمن میں سری لنکن صدر کے دورہ سے دونوں
ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ پاک سری لنکا تجارتی و کاروباری روابط
میں تسلسل سے اضافہ دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں اہم ثابت ہو رہے ہیں
لیکن پاکستان سری لنکا کے ساتھ سرمایہ کاری ، تجارت اور کاروباری سرگرمیوں
کومزید فروغ دینے کا خواہش مند ہے اس ضمن میں سری لنکن صدر اہم کردار ادا
کررہے ہیں۔
گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لئے سری
لنکن صدر کی آمد خوش آئند اور دوطرفہ قریبی تعلقات کا واضح مظہر ہے،پاک
سری لنکا مشترکہ اقدامات خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے اس ضمن میں پاکستان
سری لنکا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعاون جاری رکھے گا۔
سری لنکا کے صدر میتھری پالا نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کی مدد اور تعاون
کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکا کی
بھرپور مدد کی ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک پر بہت زیادہ خوشی
ہے۔