کراچی،عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک کا پریس کانفرنس سے خطاب
عالمی شہرت یافتہ فنکارہ شازیہ خشک نے کہا ہے کہ آج میٹھے پانی کے عالمی دن
کے موقع پر صوبائی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ کا قانون پاس کیا جائے ۔
سول سوسائٹی کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
شازیہ خشک کا کہنا تھاکہ دریائے سندھ میں صوبے کے مختلف شہروں کا گٹر کا
پانی ڈالا جارہا ہے جس سے سندھو دریا ،دریائے گٹر بن چکا ہےجس کے ذمہ دار
کرپٹ افسران ہیں۔
شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ ایک انسان کو زہر دیا جاتا ہے تو قتل کا مقدمہ
درج ہوتا ہے اس میں دہشتگردی کے قوانین لاگو کئے جاتے ہیں لیکن سندھو
دریاکے زندگی بخش پانی میں گٹر اور کارخانوں کے فضلات والے زہریلے مادہ
شامل کرکے اجتماعی قتل کیا جا رہا ہے ۔
صوفی گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ کا قانون پاس کیا جائے۔