کوئٹہ ، یوم پاکستان کے سلسلے میں عسکری میلے کا انعقاد کل کیا جائیگا
کوئٹہ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں عسکری میلے کا انعقاد کل کیا
جائیگا۔پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب
منعقدہوئی۔
ملی نغمہ گاتی اور ٹیبلوز پیش کرتی بچیوں کا تعلق مختلف اسکولوں سے ہیں جو
یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریوں میں مصروف ہیں
۔کوئٹہ کے پولو گراونڈ میں ہونے والے عسکری میلے کی تیاریوں کے سلسلے میں
مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز اور علاقائی ثقافتی رقص
پیش کیئے۔
طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ 15دن سے یوم پاکستان کے حوالے سے ہونیو الی
تقریب کی تیاریاں کررہے ہیں اور کل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
کوئٹہ میں منعقد ہونے والے عسکری میلے میں جنگی ساز سامان کے مختلف اسٹالز
لگائے گئے ہیں جن میں جنگی سازو سامان اور چھوٹے بڑے ہتھیار کی نمائش کی
جا ئے گی۔