لاہور،مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
آج ملک بھر میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستہ نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے مزار اقبال پر سلامی دی گئی, بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور ایئرکموڈور سید صباحت حسن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو لاہور میں قرارداد مقاصد کے ذریعے علیحدہ وطن پاکستان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔