کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر کی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا جارہاہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیرداخلہ سہیل انور سیال سمیت دیگر وزراء نے مزار قائد پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر سندھ نے آج کے دن کی مبارکباد دیتے ہوئے مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مشترکہ کاوشوں پرزور دیا۔
پی ایس ایل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور افواج پاکستان امن کے استحکام کو یقینی بنارہے ہیں،جبکہ پرسوں پی ایس ایل کا فائنل بھی کراچی میں ہونے جا رہا ہےخوشی کی بات ہے