Mar 23, 2018 02:05 pm
views : 501
Location : Balochistan Assembly
Quetta- Opposition Party Leaders Press Conference
کوئٹہ ، بلوچستان اسمبلی کا اجلا س مسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس ملتوی
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چیئرپرسن آف پینل شاہدہ رﺅف کی زیرصدارت شروع ہوا
تومسلسل دوسری بار کورم پورا نہ ہونے کے باعث اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی
جانب سے شدید گرما گرمی دیکھی گئی اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن جماعتوں
کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے
مشترکہ پریس کانفرنس میں حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ،، نیشنل
پارٹی کے رکن اسمبلی رحمت بلوچ نے حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کئے ۔
اپوزیشن اراکین نے کہا کہ لوگوں کو دورنگوں میں رنگ دیا گیا ہے حکومت تیتر اور بٹیر میں بٹ چکی ہے
جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ ہر جانب کرپشن کا بازار گرم ہے عوام کی مسائل
پر کوئی توجہ نہیں جاتی ۔کھلی کچہری لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا جاتا ہے
اپوزیشن اراکین نے کہا کہ موجودہ حکومت چند مہینوں میں بلوچستان کو 20 سال
پیچھے لے گئی ۔سیاسی کارکنوں کی توہین کی آئین اور جمہوریت کا مذاق اڑایا
کہتے ہیں ایک جانب تو وزیر اعظم تحفظ موومنٹ سے مزاکرات کر رہے ہیں تو
دوسری جانب ہمارے ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر چارج کی جارہی ہیں
جبکہ انکا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی امریکہ ریکوڈک کا سودا کرنے گئے ۔ اسمبلی کو نہ ہی کیبینٹ اور فیڈرل گورنمنٹ کو اعتماد میں لیا
اپوزیشن اراکین نے کہا کہ ان الیکٹیڈ لوگوں کا جم غفیر موجود ہے حکومتی
اراکین کی تمام تر توجہ کرپشن پر ہے لیکن کوئی نوٹس لینے کو تیار ہی نہیں
کہتے ہیں ایوان چلانا موجود ہ حکومت کے بس کی بات نہیں۔