Mar 23, 2018 03:32 pm
views : 472
Location : Governor House
Peshawar- Pakistan Day Celebration Program in Governor House
پشاور ، گورنر ہاوس پشاور میں 23مارچ1940کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
گورنر ہاوس پشاور میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
،،،تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے مختلف شعبوں میں بہترین
کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر ضابطہ خان کو بائیوٹیکنالوجی اور ڈاکٹر آصف اللہ کو کمپیوٹر سائنس
میں بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔جبکہ ڈاکٹر بشیر احمد کو
بائیو ٹیکنالوجی میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی سے نوازا گیا۔
ڈاکٹر عبدالصمد کو آرکیالوجی میں بہترین کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ دیا
گیا۔خالد نور کو کراٹے میں نمایاں کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا
گیا۔جبکہ دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین میں قائد
اعظم پولیس میڈلز اور پریزیڈنٹ پولیس میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔گورنر نے
دوران ڈیوٹی جرات کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں میں ایوارڈز بھی
تقسیم کیے۔