Mar 23, 2018 04:01 pm
views : 494
Location : Jinnah Park
Peshawar- Yoth Festival On Pakistan Day
پشاور ، 23مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے جناح پارک میں یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا
پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 23مارچ 1940یوم پاکستان کی مناسبت سے
جناح پارک میں یوتھ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔یوتھ فیسٹیول میں صوبائی
امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی اور
قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ بعدازاں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے
۔جبکہ اسکول کے بچوں نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ٹیبلو بھی پیش کیئے اس
موقع پر مشتاق احمد نے پوری قوم کو 78 واں یوم پاکستان پر مبارکباد پیش
کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے کوئی سرکاری تقریب منقعد نہیں کی تو
مجرمانہ غفلت کی ہے حکومت کو اپنے اس فعل پر اپنا محاسبہ کرنا چاہیئےfont size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
جبکہ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا
سکتی ۔مسلح افواج ہمارے ہیروز ہیںہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔