کراچی ، یوم پاکستان کی مناسبت سے مئیر کراچی وسیم اختر کا بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری
یوم پاکستان کی مناسبت سے مئیر کراچی وسیم اختر نے بابائے قوم قائد اعظم
محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر
چڑھائی،مئیر کراچی نے کہا کہ یوم پاکستان پر پیش ہونے والی قرارداد کی وجہ
سے آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ۔
ملک بھر میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا مئیر کراچی وسیم
اختر نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چاڑھائی اور
فاتحہ خوانی کی۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار پر سلامی پیش کی۔
بعدازاں ملک و قوم کی سلامتی کے لیئے دعا بھی کی گئی جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیئے۔
اس موقع پر مئیر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پوری قوم کو
یوم پاکستان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ایک ایسی قرارداد
منظور ہوئی جس کے بعد ایک آزاد ریاست وجود میں آئی،یوم پاکستان پر پیش ہونے
والی قرارداد کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ۔
25مارچ کو کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کراچی کا ایک بڑا ایونٹ ہے ۔
مئیر کراچی وسیم اخترنے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے لیئے تیاریوں کو
حتمی شکل دے دی گئی ہے ،سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں تاکہ شائقین
کرکٹ کو کیسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے