کراچی،پی ایس ایل تھری کے فائنل کے حوالے سے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری
نو سال کے بعد کراچی میں کرکٹ لوٹ رہی ہے،پی ایس ایل کے فائنل میں دو دن باقی رہ گئے ہیں،کراچی میں شیڈول فائنل میں پشاور زلمی کو اعزاز کا دفاع کرنا ہے،پہلا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری بار چیمپئن بننے کی کوشش کرے گی، نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں جبکہ اسٹیڈیم کو نیا کردیا گیا ہے،نیا ڈریسنگ روم، نئی وکٹ، نئی نئی گھاس،یہاں تک کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نیا نصب کیا گیا ہے۔
کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل میچ کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول قائم کر دیا گیا،کنٹرول روم میں 20ایل سی ڈیز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی،کنٹرول روم کے انچارج کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کے اندر باہر 80کیمروں کی مدد سے مکمل نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے۔ کیمروں سے اسٹیڈیم کے اندر باہر کی نقل و حرکت کاجائزہ لیا جائے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہونگے، کیمروں کا ریکارڈ دوماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا،مانیٹرنگ کے لیے چار میگا پکسلز کے نائٹ وژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں جو آدھا کلومیٹر دور تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈی ایس پی سیکیورٹی کے مطابق 30سے 35 ہزار شائقین کوسیٹ بائی سیٹ مانیٹر کیا جاسکے گااور کس بھی مشتبہ حرکت پر سیٹ نمبر ریکارڈ کرکے اس شخص کو پکڑا جاسکے گا۔