ڈیرہ اسماعیل خان، آرمی کے زیر اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے تقریب
ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے پاک آرمی کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کمشنر عبدالغفور بیگ ،اسٹیشن کمانڈر میاں عاطف منشاہ ،آر پی او کریم خان اسسٹنٹ کمشنر فہداللہ خان کے علاوہ شہدا کے اہل خانہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اسکول کے بچوں کی جانب سے ہمدونعت ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے 23مارچ یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر عبدالغفور بیگ نے کہاہے کہ 23مارچ کادن پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ہے ہمارے جوانوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنی جان کے نظرانے پیش کیے ہیں ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہمارا سر فخر سے بلند ہے