Mar 23, 2018 09:55 pm
views : 498
Location : Press Club Chowk
Chaman- Pakistan Day Celebration
چمن ، یوم پاکستان کی مناسبت سے چمن میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب
پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ،،پریس کلب چوک پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی ۔چمن کے سیکٹر کمانڈر نارتھ برگیڈئیر ندیم سہیل، کمانڈنٹ کرنل عثمان، ڈی سی سیف کھیتران نے پرچم کشائی کی ۔چمن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں کمانڈنٹ چمن اسکاوٹس کرنل محمد عثمان،ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران، قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے تعداد نے شرکت کی ،چمن پریس کلب چوک کے طرف آنے والے تمام تر راستے سیل کر کے، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ۔چمن میں ہونے والی پرچم کشائی کی پروقار تقریب پاکستان زندہ باد کے پرشگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔بعد ازاں چمن پریس کلب چوک سے کمانڈر نارتھ سیکٹر برگیڈئیر ندیم سہیل کی قیادت میں یوم پاکستان ریلی بھی نکالی گئی ۔یوم پاکستان کے موقع پر نکالی جانے والی ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی