پشاور، پاکستان ایک دن سپر پاور بنے گا،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے، ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کاخاتمہ کریں گے، جوڈیشل مارشل لاء کی تجویز کو کہیں سے بھی پذیرائی نہیں مل رہی۔
جناح پارک پشاور میں یوتھ فیسٹویل سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ترقی پسند اور جمہوری جماعت ہے، ہم سینیٹ میں نوجوانوں کےحقوق کیلئےلڑیں گے، سینیٹ الیکشن میں لوگ بھیڑبکریوں کی طرح بک گئے۔
سراج الحق نے کہا کہ کے پی کے میں معدنیات اتنے زیادہ ہیں کہ یہ ترقی یافتہ صوبہ بن سکتا ہے، آج مرکزی حکومت نے ان پرقبضہ کررکھا ہے، صوبائی اورمرکزی حکومت نے اس پر قرضوں کا بوجھ ڈال دیا،آج کروڑوں نوجوان روزگاراورتعلیم سے محروم ہیں۔
امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے عام شہری کو صوبائی اسمبلی کا ممبر بنایا، ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کاخاتمہ کریں گے، پاکستان میں قانون اور میرٹ کی بالادستی ہوگی، پاکستان ایک دن سپر پاور بنے گا،میرے پاکستان میں روزگار ملنےتک بیروزگاری الاؤنس دیا جائیگا، حکومت ہر70سال کے بوڑھے مرد و عورت کو خصوصی الاؤنس دے گی، میرے پاکستان میں حکومت انہیں شیلٹر ہوم فراہم کرے گی، میں نے نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا اعلان کیا تھا، سبزباغ دکھانےوالانہیں۔
سراج الھق نے مزید کہا کہ جوبات کی اس پر عمل کرتاہوں، آج پشاورمیں حلقہ نمبرایک کاٹکٹ سلیم پراچہ کودیتاہوں، سرگودھا میں حلقہ نمبر ایک کا ٹکٹ زبیرگوندل کو دیا ہے۔