پشاور،وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا تقریب سے خطاب
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کہتے ہیں کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے کی بجائے اگر خیبرپختونخوا میں کام کرتے تو آج کے پی کی عوام تکلیف میں نا ہوتی۔
پشاور میں نجی ویڈنگ ہال میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجنئیر امیر مقام نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا کہتے ہیں کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا کی عوام کی خدمت کرنے کے بجائے وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھے اور اسلام آباد میں دھرنا دے کر لوگوں کی زندگی کو مفلوج بنایا۔
سینٹ میں پی ٹی آئی اور پی پی پی اتحاد پر بھی تنقید کرنا نہ بھولے کہنے لگے کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے کو تیار نہیں تھے لیکن سینٹ کے لیے دونوں اکٹھے ہوگئے،امیر مقام نے 23 مارچ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔