Mar 24, 2018 12:51 pm
views : 524
Location : Governor House
Karachi- Civil Award Distribution Ceremony
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر نے 19 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئیے
مختلف شعبوں نمایاں خدمات انجام دینے والے 19 افراد میں سول ایوارڈ تقسیم
کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔تقریب کی نظامت کے فرائض چیف
سکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دئیے۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے امجد صابری مرحوم کو
قوالی، امینہ سید کو ادب ،محمد حنیف کو ادب ،محمد یونس خان اور سرفراز احمد
کو کرکٹ اور جنید جمشید مرحوم کو نعت گوئی کے شعبہ میں ستارہء امتیاز
،ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کو طب ،تاج ملتانی کو گلوکاری، شفیع محمد کو لوک
موسیقی ،خالد انعم کو اداکاری ،قیصر خان نظامانی کو اداکاری،سید مرتضیٰ
ڈاڈاہی کو شاعری،شکیل عادل ذادہ کو ادب،ڈاکٹر رؤف پاریکھ کو ادب اور سید
احمد شاہ بخاری (استاد بخاری مرحوم)کو ادب کے شعبہ میں خدمات پر صدارتی
اعزاز برائے حسن کارکردگی جبکہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو طب،مسز ایبن مارکر
کبراجی کو ماحولیات ،پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود کو خدمات عامہ اور ڈاکٹر
نزہت فاروقی کو سماجی خدمات کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز کا
اعزاز دیا۔
گورنر سندھ محمد زبیر کی اعزاز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا
کہ آج اعزاز حاصل کرنے والے اپنے شعبوں کے ماہرین اور اس اعزاز کے صحیح
معنوں میں حقدار ہیں ۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس اعزاز کے ذریعہ ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا
گیا ہے۔عزاز پانے والے ملک کے نامور سپوت ہی ہیں ،انہوں نے بین الاقوامی
سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن
ہی ہماری پہچان ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ،آج اعزاز حاصل کرنے والوں سے
درخواست ہے کہ وہ اپنا فن زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو منتقل کرنے کی کوشش
کریں۔