Mar 24, 2018 12:58 pm
views : 521
Location : National Stadium
Karachi- National Stadium Security Arrangements
کراچی،پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے متعلق سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ سے متعلق سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،8 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں فرائض سرانجام دیں گے۔
روشنیوں کے شہر میں پی ایس ایل سیزن تھری کے فائنل میچ کے پیش نظر نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،سیکیورٹی پلان کے مطابق 8 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ فائنل کے لیے ٹریفک پولیس کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں، 16 سو اہلکار ٹریفک کا نظام سنبھالیں گے، فائنل والے دن کارساز سے عام ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا جبکہ یونیورسٹی روڈ سے دائیں جانب اسٹیڈیم جانے والا ٹریک بھی بند ہوگا جبکہ سیکیورٹی پلان کے تحت فائنل والے دن نیو ٹاؤن اور ڈالمیا روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگا۔
میچ دیکھنے کے لیے آنے والوں کے لیے 3 مقامات سے شٹل سروس چلائی جائے گی،پارکنگ پوائنٹس سے گراؤنڈ منتقلی کے لیے اردو یونیورسٹی اور حکیم سعید گراؤنڈ سے شٹل سروس چلے گی جبکہ بیت المکرم مسجد کے قریب واقع گراؤنڈ سے بھی شٹل سروس چلے گی جبکہ شائقین کو صرف شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم جانے کی اجازت ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ کل 25 مارچ کو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ہوگا۔