کراچی،سائٹ ایریا میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں خٹک چوک کے قریب کیمیکل فیکٹری میں پر ارسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔
فائر بیرگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیوں اور 1 باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا،فیکٹری میں موجود لایکھوں روپے کا کیمیکل آگ کی نذر ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔