کراچی ، پاکستان رینجرز (سندھ) کی لیاقت آباد میں کارروائی ، اسلحہ اور ایمونیشن کا ذخیرہ برآمد
کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور ایمونیشن کا ذخیرہ برآمد کرلیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ اور ایمونیشن ایم کیو ایم (لندن ) کے
کچھ شر پسند عناصر نے لیاقت آباد کے علاقے میں یونٹ آفس 166کے قریب لیاری
ند ی کے عقب میں زیر زمین چھپایا ہوا تھا ۔ برآمد کئے گئے اسلحے اور
ایمونیشن میں ایک عد د ایل ایم جی ، ایک عد د ایس ایم جی ، ایک عد د 7ایم
ایم رائفل ، 4عد د 30بور پسٹل ، 2عد د میگزین ایس ایم جی ، 6عد د میگز ین
30بور پسٹل اور 43عد د مختلف اقسام کے راؤنڈ ز شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قانون
نافذ کرنے والوں اداروں کا ساتھ دیں اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی
اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو دیں ۔