Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 24, 2018 04:51 pm views : 459

Location : President House

Islamabad- President Mamnoon Hussain meets President Srilanka
  • Urdu

اسلام آباد،صدر مملکت ممنون حسین سے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کی ملاقات

اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے ملاقات کی ۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق سری لنکا کے صدر کی ایوان صدرآمد پر صدر مملکت ممنون حسین نے ان کا خیر مقدم کیااور روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔ دونوں صدور نے کچھ دیر ون آن ون ملاقات کی۔ اس کے بعد وفود بھی بات چیت میں شریک ہوگئے۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے علاقائی امن، باہمی تعاون کے فروغ اور سارک تنظیم کو مزید موثر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان یہ اتفاق رائے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا۔صدر مملکت ممنون حسین نےسری لنکا کے صدر کا خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ یوم پاکستان کی تقریبات میں سری لنکا کے سربراہ مملکت کی شرکت خوش آئند ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے۔
اس پر سری لنکا کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی دعوت پر اس کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت میرے لیے باعث مسرت اور سری لنکا کے عوام کے لیے باعث اعزاز ہے، ہم پاکستان کو اپنا حقیقی بھائی اور دوست تصور کرتے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اس اتفاق کیا کہ وہ علاقائی امن واستحکام، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ160بھرپورتعاون جاری رکھیں گے۔ انھوں نے علاقائی ترقی کے لیے تعاون پر زور دیتے ہوئے اس مقصد کے لیے سارک تنظیم کو مزید فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
صدر مملکت نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں اضافے پر مل کرکام کر نے کی تجویز پیش کی جس سے معزز مہمان نے اتفاق کیا۔ صدر مملکت نے خطے ، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان بحری اور فضائی رابطوں میں اضافے پربھی زور دیا تاکہ صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون میں اضافہ کیا جا سکے۔
سری لنکا کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع سمیت دیگر شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون باعث اطمینان ہے، توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ سری لنکا کے صدر نے سری لنکا کے طلبہ اور افسروں کے لیے تعلیمی وتربیتی اسکالر شپس پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا ان کوششوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
ملاقات میں سری لنکا کے وزیر خارجہ واسنتھا سینا نائیکے، وزیر آباد کاری ایم ایل اے ایم حزب اللہ ، پارلیمنٹ کے اراکین سید علی ظاہر مولانا،عبداللہ معروف اور ایس ایم ماری کار شریک تھے جب کہ پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر سیفرون عبدالقادر بلوچ، سیکریٹری خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved