اسلام آباد، کئی ایسے وزراء کو جانتا ہوں جنہیں سورہ فاتحہ تو دور وضو کرنا بھی نہیں آتا،سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کئی ایسے وزراء کو جانتا ہوں جنہیں سورہ فاتحہ تو دور وضو کرنا بھی نہیں آتا، ملک میں نظام تعلیم پرحکومت کا کوئی وژن نہیں ہے ، موجودہ نصاب تعلیم بچوں کو مغرب کا غلام بنانے کیلئے ہے ۔ کئی ایسے وزراء اور مشیروں ہیں جنہیں سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص نہیں آتی اورنہ ہی وضو کرنا آتا ہے ۔
اسلام آباد میں مدرسے کی تقریب دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئےامیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب بھی جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سب سے پہلے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے ، آئندہ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی بار ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوگی ۔
سراج الحق نے کہا کہ ایشین ٹائیگر بنانے والوں نے ملک کو بھکاری بنادیا، موجودہ حکومت سٹیٹس کو، ناکام ہوچکی ہے ہم پاکستان کو برسر اقتدار آکر سود سے پاک کرائیں گے قوم جہالت، غربت کے خاتمے کے لیے فنڈ دے گی کہ یہاں کوئی غریب نہیں رہے گا، لیکن اسی وقت ہوگا جب اسلامی حکومت و معیشت ہوگی علماء طلاق و نکاح کے ساتھ عوام کو معیشت، صنعت و ترقی کا فارمولا بھی بتائیں یہ علما کی ذمہ داری ہے دینی جماعتوں کو اکٹھا کرلیاہے۔