بہاولپور،پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان سمیت 3 اشتہاری گرفتار
بہاولپور میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کےخلاف مختلف کاروائیوں کے دوران
کئی ملزمان کو گرفتار جبکہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے۔
پولیس کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں میں 17ملزمان سمیت03 ملزم اشتہاری
گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ گرفتارملزمان کے قبضہ سے پوست 2کلو گرام،بھنگ
500گرام، داو پر لگی کُل رقم 6530روپے اورغیر قانونی اسلحہ بر آمد کر لیا
گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔