Mar 25, 2018 01:02 pm
views : 426
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Supreme Court Lahore Registry
لاہور،تعطیل کے باجودسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت
چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار مقدمات کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا،گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے لڑکے کی والدہ ،ایس پی انویسٹی گیشن صدر قصور عبدالقدوس اورپراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید احتشام قادربھی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزگلاب دیوی ہسپتال روانگی کے دوران مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان کی والدہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی گاڑی روک لی تھی اور انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر چیف جسٹس پاکستان نے آج خاتون کو عدالت طلب کر لیا تھا۔