کراچی،پی ایس ایل تھری کے فائنل کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل اتوار کو کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا گیا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کے روٹس پربھی سیکیورٹی اہلکارتعینات ہیں ،پارکنگ ایریامیں بھی ایس ایس یوکے جوان تعینات ہیں،اسٹیڈیم کے اطراف ایس ایس یوکے جوان موٹرسائیکل پرگشت کرررہے ہیں ،ایسٹ زون کے6 ہزاراہلکارسیکیورٹی پرمامور ہیں ،جبکہ ایس ایس یوکے 806 کمانڈوزبھی سیکیورٹی پرمامور ہیں۔