Mar 25, 2018 03:44 pm
views : 566
Location : Arts Council
Bahawalpur- Flower Exhibition in Arts Council
بہاولپور،جشن بہاراں کے سلسلے مٰں بہاولپور آرٹس کونسل کی جانب سے پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلوں کا انعقاد
جشن بہاراں کے سلسلے میں بہاولپور کے آرٹس کونسل میں پھولوں کی سجاوٹ کے
مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے
ہوئے پھولوں کو ایسے انداز میں سجایا کہ دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں
مبتلا ہوگئے دل موہ لینے والی سجاوٹ کے ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے شہریوں
کی بڑی تعداد آرٹس کونسل امڈ آئی ۔font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
طرح طرح کے پھولوں کو رنگ برنگے گلدانوں میں انتہائی خوبصورتی کے ساتھ
سجایا گیا تھا خوبصورت انداز میں پھول سجانے والی خواتین کے ان مقابلوں میں
جتنے والی ماہر خواتین کو کیش پرائز اور اسناد بھی دی گئی تازہ پھولوں
کی سجاوٹ کے مقابلوں میں زنیرا امجد کی پہلی سعدیہ قریشی کی دوسری جب کہ
انسا آصف میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ خشک پھولوں کی سجاوٹ کے مقابلوں
میں ردا طارق پہلے صبا صفدر دوسرے جبکہ ثناء ایوب نے تیسری پوزیشن حاصل
کی۔
ڈپٹی کمشنر جنرل تنویر جھنڈیر اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل عابد رضوی نے
خواتین میں انعامات تقسیم کیے ، تقریب کے شرکاء کا کہنا تھا کہ موسم بہار
خوشیوں اور مسکراہٹیں بانٹنے کا موسم ہے اس لیے ہمیں اپنے حصے کا فرض ادا
کرتے پھولوں سے محبت کرنے اور اس محبت کو دوسروں میں بانٹنے کے لیے زیادہ
سے زیادہ درخت لگائیں، تاکہ بہاولپور جنوبی پنجاب کی بجائے پاکستان کا سب
سے خوبصورت شہر بن جائے۔