کراچی،اچھی بات ہے کہ ن لیگ کو پارلیمان یاد آگیا،شیری رحمان
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمان نے کہا ہے بلکہ اب عوام کی آواز سینیٹ میں گونجے گی۔
شیری رحمان نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائدوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مشکل وقت سے نکالنا چاہتے ہیں، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے مسائل حل کرنے ہیں، اب عوام کی آواز سینیٹ الیکشن میں گونجے گی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ ن لیگ کو پارلیمان یاد آیا،ہمیں نفرتوں سے دور رہنا ہے ، شیخ رشید جو چاہیں بولیں، ان کو آئینی و جمہوری حق حاصل ہے۔
قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ گائیڈنس بےنظیربھٹو کی تھی انہی کی بدولت یہاں تک پہنچی ،حادثاتی وزیراعظم نے کل شراکت سے چیئرمین لانے کی بات کی ذمہ دار عہدیداروں کوذمہ دارانہ بات کرنا چاہیے ،پی ایس ایل کا جنون پورے ملک میں ہے،اسلام آباد میرا دوسرا گھر پشاور زلمی بھی ہماری ہے،ہم کرکٹ کوسپورٹ کررہے ہیں ۔