Mar 25, 2018 06:29 pm
views : 566
Location : Different Places
Karachi- Traffic plan for PSL 2018 final in Karachi
کراچی،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انعقاد کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل کے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انعقاد کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے موقع پر 4 شاہراہیں بند کردی گئی
ہیں جبکہ سٹیڈیم کے راستے بھی کنٹینر لگا کر سیل کردیے گئے ہیں، کار ساز سے
غریب آباد ، ڈالمیا سے نیو ٹاؤن تک دونوں ٹریک بند رہیں گے جبکہ نیپا
فلائی اوور سے پیپلز چورنگی تک یونیورسٹی روڈ بند رہے گا اور ڈالمیا سے
اسٹیڈیم روڈ بھی ٹریفک کےلئے بند ہوگا، اسٹیڈیم روڈ پر آغا خان اور لیاقت
نیشنل ہسپتال میں مریضوں کوجانے کی اجازت ہوگی۔
جیل چورنگی فلائی اوور، حسن اسکوائر فلائی اوور، ملینئم مال بھی بند رہے
گا، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ اور شارع پاکستان ٹریفک کےلئے کھلے رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق کہ شائقین کی پارکنگ کےلئے 7 گراؤنڈز مختص کیے گئے ہیں
اور صرف پی ایس ایل کا ٹکٹ رکھنے والے لوگوں کو ہی پارکنگ ایریا تک جانے کی
اجازت دی جائے گی،یونیورسٹی اور کشمیر روڈ پر 3 ، 3 گراؤنڈز پارکنگ کیلئے
مختص ہیں جبکہ ڈالمیا روڈ پر بھی ایک گراؤنڈپارکنگ کیلئے مختص کیا گیا ہے،
پارکنگ ایریا سے اسٹیڈیم تک 300 بسیں چلائی جائیں گی اور شائقین کوشٹل بس
سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایا جائے گا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےب ایک شہری کا
کہنا تھا کہ ہما مید کرتے ہیں آنے والے وقتوں میں پوری سیریز پاکستان میں
ہوگی۔