Mar 25, 2018 08:31 pm
views : 457
Location : National Stadium
Karachi- PSL Final Preparation
کراچی، نو سال بعد شہر میں کرکٹ کی بحالی،شائقین کرکٹ کا جوش دیدنی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور
پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جس کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دروازے کھول
دیے گئے ہیں اور شائقین کی آمد شروع ہوگئی ہے،پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے
کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔
پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے لیے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی
انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں 34 ہزار 850 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اسٹیڈیم کی
طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں جب کہ بڑے ٹاکرے کے
لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔
ایک شہری وسیم آفتاب کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں
ہوں تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا ایک اچھا چہرہ سامنے آئے۔
ایک اور نوجوان اشفاق علی کا کہنا تھا کہ دبئی سے خصوصی طور پر پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے آئے ہیں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گے۔