بہاولپور،ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی پی ایس ایل جادو سر چڑھ کر بولنے گا
ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی پی ایس ایل جادو سر چڑھ کر بولنے گا ،
ڈرنگ اسٹیڈیم میں پی ایس کے فائنل سے قبل ڈ پٹی کمشنر ایلیون اور مئیر
میونسپل کارپوریشن ایلیون نے کرکٹ کا میدان سجا لیا ، ڈپٹی کمشنر رانا محمد
سلیم افضل اور مئیر عقیل نجم ہاشمی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں جیت چاہے
پشاور زلمی کی ہو یا اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیتے گا پاکستان ہی۔
بہاولپور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائینل اور جشن بہاراں کی آمد
کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایلیون اور مئیر ایلیون نے کرکٹ کے میدان میں
مدمقابل آگئے ، ٹاس جیت کر مئیر ایلیون کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7
وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر ایلیون نے
مقررہ حدف چار وکٹوں کے نقصان پر بارہویں اوور میں ہی پورا کرکے جیت اپنے
نام کرلی ۔
ڈپٹی کمشنر ایلیون کےفواد حسین کو بہترین بیٹس مین ، عظیم ذیشان کو
بہترین باٶلر اور محمد آصف کو بہترین آل راٶنڈ کے لیے ٹرافیز انعام میں دی
گئیں ۔
اختتامی تقریب میں مئیر میونسپل کارپوریشن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم
کیے ، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے
انعقاد سے دنیا بھر پاکستان میں امن کاپیغام پھیلا ہے اور کراچی میں ہونے
فائینل نے کراچی کی رونقیں اور ملک میں کرکٹ کی بحالی کا واضع پیغام دیا
ہے ،دونوں کپتانوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل میں چاہے جو
بھی ٹیم جیتے لیکن جیت پاکستان کی ہی ہوگی ۔