کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا پی ایس ایل میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فضائی معائنہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل میچ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے فضائی معائنہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ کامرس کالج سے ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں پارکنگ ایریاز، عوام کے آنے جانے کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شاہرارہ فیصل پر جاری ٹریفک پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اپنے موبائل فون سے اسٹیڈیم کی فوٹیج بھی بنائے۔