پشاور،شہری پشاور زلمی کی جیت کے لئے پر امید
ملک بھر کی طرح اہلیان پشاور بھی پی ایس ایل کے بخار میں مبتلا ہیں اور پشاور زلمی کی جیت کے لئے پر امید دکھائی دے رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے دونوں ٹیمیں ہی ہماری ہیں لیکن پشاور کو سپورٹ کریں گے۔
ایک شہری عارف حیات کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا دونوں ٹیموں کو ہی سپورٹ کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی جیت کے لے پر امید ہیں۔
شبیر حسین کا کہنا تھا دونوں ٹیمیں ہی اچھی ہیں لیکن ہم پر امید ہیں کہ زلمی ہی جیتے گا۔
جاوید نیازی کا کہنا تھا کہ سیمی اور کامران اکمل کی بیٹنگ سے پر امید ہیں جبکہ وہاب ریاض اور حسن علی وکٹی نکالیں گے۔