لاہور،اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو میں چھ ارب روپے کے گھپلے ہوئے، چیف جسٹس سو موٹو نوٹس لیں،چیف جسٹس سومونوٹس ٹو لیں،شفقت محمود
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو میں چھ ارب روپے کے گھپلے ہوئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں میٹرو بس سروس راولپنڈی میں گھپلے کیے گئے،نیب دوائیوں اور میٹرو کی کرپشن کے معاملے کی تحقیقات کرے،،ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت کی کرپشن کا چیف جسٹس سو موٹو نوٹس لیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا خورشید شاہ نے نگران سیٹ اپ کے حوالے سے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے، ،ہو سکتا ہے دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات ہو، شاہ محمود قریشی پارٹی کی طرف سے نگران وزیراعظم کے لیے خورشید شاہ کو نام دیں گے۔