Mar 26, 2018 02:52 pm
views : 559
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Declines by 68 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،68 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (26 مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس68
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 44961 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے
ہی مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 319کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔