Mar 26, 2018 03:08 pm
views : 466
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair meets Islamabad United Team Members
کراچی ،پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کی گورنر ہاؤس آمد
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کا تیسرا
ایڈیشن جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں ،کوچ ، اور دیگر آفیشلز
نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی ۔
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق نمایاں کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق،جے پی ڈومینی،لیوک رونچی ،شاداب خان اور کوچ وقار یونس شامل تھے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا اس ٹورنامنٹ میں شائقین کو کئی سنسنی خیز
مقابلہ دیکھنے کو ملے۔لیوک رونچی نے فائنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے
اسلام آباد یونائیٹڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ہار جیت سے قطع نظر
آج پاکستان کرکٹ کی جیت ہوئی ہے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے پاکستان میں
انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں۔
محمد زبیر نے کہا پوری قوم پاکستان آمد پر غیر ملکی کھلاڑیوں کی مشکور
ہے۔کراچی کے شائقین کو ایک طویل عرصہ بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں
دیکھنے کا موقع ملا۔کراچی میں فائنل کا انعقاد شہر میں امن و امان کی بہتر
صورتحال کا ثبوت ہے۔پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور
دیگر منتظمین مبارک باد کے مستحق ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا لاہور کے بعد کراچی کے شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا
مظاہرہ کیا۔آج ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے جنون کی
حد تک شوق ہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ون رن ون ٹری کے
سلسلہ میں گورنر ہاؤس میں پودا لگایا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ پی
ایس ایل جیتے تو گورنر ہاؤس آئیں گے۔