Mar 26, 2018 04:06 pm
views : 451
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MQM Pakistan Ali Raza Abidi Media Talk
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم کی کنوینیئر شپ سے ہٹا دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی
کنوینیئر شپ (سربراہی) سے ہٹا دیا جس کے نتیجے میں اب ایم کیو ایم
بہادرآباد ہی ایم کیو ایم پاکستان ہوگی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایم کیو ایم کی کنوینئر شپ کے کیس کا محفوظ
فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان
کی کنوینیئر شپ سے ہٹا دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی
کمیشن نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے فاروق ستار کی قیادت میں ہونے والے ایم
کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن
ایم کیو ایم پاکستان کی کنونیئرشپ سے متعلق سماعت کا اختیار رکھتا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تفصیلی تحریری فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔ فاروق
ستار کو ہٹانے کیلئے ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما کنور نوید جمیل اور
خالد مقبول صدیقی نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ
درخواستیں میرٹ پر منظور کر لی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے نتیجے میں ایم کیو ایم بہادرآباد ہی اب ایم
کیو ایم پاکستان ہوگی اور فاروق ستار کی سربراہی میں چلنے والی ایم کیو ایم
پی آئی بی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے
سربراہ خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔
اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے الیکشن کمیشن
آف پاکستان کے دفتر کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائند ؤں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نےبہادآباد کے ساتھیوں کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے کہا