Mar 26, 2018 04:36 pm
views : 580
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 53 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 53 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روزپیر (26مارچ 2018) کو
مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 53 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 45083 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز منفی
زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 346 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،166 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔