Mar 26, 2018 05:12 pm
views : 596
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Debrief of Exercise Ribat 2018
کراچی ، پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2018 کے ڈی بریف شیشن کا کراچی میں انعقاد
پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2018 کے ڈی بریف شیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی
اختتامی شیشن کے مہمان خصوصی تھے۔ آپریشنل مشق رباط کے زریعے بحیرہ عرب میں
پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنز کی عملی طور پر جانچ کی
گئی۔
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ڈی بریف شیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
مشترکہ آپریشنل مشقیں دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی
تیاری کے لیے نہایت اہم ہیں۔مشترکہ مشق رباط میں پاک بحریہ اور پاک فضائیہ
کے درمیان باہمی ربط کا اعلیٰ معیار قائم کرنے کے لیے مشترکہ آپریشنز پر
توجہ دی گئی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا پاکستان نیوی بھرپور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی
حامل بحری قوت ہے جو دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کو ناکام بنانے کی
صلاحیت رکھتی ہے۔ درپیشن چیلنجز کا تقاضہ ہے کہ ہم اپنے آپریشنل منصوبوں کا
بھرپور مشقوں او ر سوچ بچار سے جائزہ لیتے رہیں۔
سربراہ پاک بحریہ نے مشق کے دوران جنگی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے والے
بحریہ اور فضائیہ کے تمام افسران اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔