Mar 26, 2018 07:00 pm
views : 541
Location : MQM Bahadurabad Markaz
Karachi- MQM Pakistan Faisal Sabzwari Media Talk
کراچی، فاروق ستار کو دعوت دیں گے ایم کیو ایم پاکستان کو ساتھ لے کر چلیں،فیصل سبزواری
ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ہمارے موقف کو درست قرار دیا ہے۔
ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنما فیصل سبزواری نےذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ کا نشان اور ایم کیو ایم کا نام کارکنان کی امانت ہے، رابطہ کمیٹی کے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق تھے، الیکشن کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہناتھا کہ 5 فروری سے آج 26 مارچ تک ایم کیو ایم پاکستان کا بہت نقصان ہوچکا، ضروری ہے ایک دوسرے کے خلاف کام کرنے کی بجائے ایک ساتھ کام کریں، کنوینرایم کیو ایم پاکستان کے انتخاب کو الیکشن کمیشن نے تسلیم کرلیا ہے۔ فاروق ستار کو دعوت دیں گے ایم کیو ایم پاکستان کو ساتھ لے کر چلیں۔