Mar 26, 2018 08:28 pm
views : 422
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM meets Vice Chairman Mitsubishi Corporation
اسلام آباد،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مٹسوبشی کارپوریشن اور ڈائمنڈ گیس کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام ، امن و
امان کی بہترہوئی صورتحال اورتوانائی بحران سے نمٹنے کیلئے حکومت کے
میگاپراجیکٹس سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق کیمی ہیڈی ہنڈو کی سربراہی میں مٹسوبیشی
کارپوریشن اور ڈائمنڈ گیس انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد نے وزیراعظم
شاہد خاقان عباسی سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں
میں مسٹوبیشی کارپوریشن کی سرمایہ کاری کی تعریف کی ۔
مٹسوبشی کارپوریشن کے وائس چیئرمین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتےہوئے
پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔
مٹسوبشی کا شمار جاپان کی بڑی تجارتی کمپنیوں میں ہوتا ہے ۔ بنیادی ڈھانچے
کی تعمیر ، مشینری ، دھاتی اشیاء ، توانائی ، گھریلو استعمال کے برقی آلات
اور کیمیکلز کے حوالے سے مسٹوبیشی کا شمار دنیا کی نامور کمپنیوں میں ہوتا
ہے ۔ مٹسوبشی پاکستان میں متعدد مشترکہ منصوبوں پر کام کر رہی ہے جب کہ ملک
میں ایل این جی کا تیسرا ٹرمینل بھی مٹسوبیشی ہی لگا رہی ہے ۔