کراچی، بلوچستان سے سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ،فاروق ایچ نائیک
کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں ملزمان پر فرد جرم 29 مارچ تک موخر کردی،فریٹ سبسڈی کی مد میں ملزمان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے,ٹڈاپ سکینڈل کے 26 مقدمات کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر پیش نہیں ہوئے,یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم 29 مارچ تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی,کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 26 ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے,دیگر ملزمان میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داﺅد پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان شامل ہیں، مقدمے میں 10سے زائد ملزمان اشتہاری بھی ہیں۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی طبیعت خراب ہونے کے سبب عدالت مین پیش نہیں ہوسکے جس پر عدالت نے 29 مارچ تک سماعت ملتوی کردی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا بلوچستان سے سینیٹ کا چیئرمین منتخب ہونے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے ضروری نہیں کہ چیئرمین سینیٹ بڑی جماعت سے ہی آئے ،بلوچستان کا بھی حق ہے اور اگر وہاں سے چیئرمین سینیٹ آیا ہے تو اس سے وفاق مضبوط ہوگی۔
فاروق ایچ نائیک کا مزید کہنا تھا کہ آئین میں تمام اداروں کی حدود مقررہےاور ملکی سلامیت کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔