Mar 27, 2018 11:49 am
views : 416
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،163 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل (27 مارچ
2018) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ
انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45247 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 269 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 161 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،98 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔