اسلام آباد ، پرویز مشرف نے آئین توڑ ا اور ملک کے منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑ ا اور ملک کے منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا اور فوج کو یرغمال بنایا۔
کیپٹن ریٹائر صفدر نے احتساب عدالت کے باہر زرائع ابلاغ عامہ کے نمائندگان
سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف نے آئین توڑ ا اور ملک کے
منتخب وزیر اعظم کو ہٹایا اور فوج کو یرغمال بنایا۔
کیپٹن صفدر نے کہا کہ پرویز مشرف جس طرح ملک سے نکلے یہ مشرف کو بھی پتا ہے
اور عوام بھی جانتی ہے۔ میاں نواز شریف کو آج بھی اس بات کی سزا دی جارہی
ہے، ملک میں آج بھی مشرف کی باقیات ملک میں کام کر رہی ہیں۔
چیئرمین سینٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ چئیرمین
سینیٹ کو لانا ایک سازش ہے جسکا مقصد آئین شکن جرنل کو تحفظ فراہم کرنا
ہے، ہم اس چئیرمین سینیٹ کو نہیں مانتے۔
بلوچستان کے حوالے سے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ اس صوبے کو بھی ایسی ہی
نمائندگی دینی چاہیئے جتنی اور صوبوں کو دی جاتی ہے، عوام کے ووٹوں کی طاقت
سے ان کو منتخب کیا جائے ۔