Mar 27, 2018 04:58 pm
views : 421
Location : Gulbahar Police Office
Peshawar- Traffic Police Inaugurates Medical Laboratory
پشاور، ر ٹریفک پولیس کی جانب سے گلبہار افس میں میڈیکل لیباٹری کا افتتاح کر دیا
پشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے گلبہار افس میں میڈیکل لیباٹری کا افتتاح کر دیا۔
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس میں بلڈ ٹیسٹ کا
ہونا لازمی ہے تاکہ کیسی بھی حادثات کی صورت میں خون کا عطیہ دے کر بر وقت
جان بچائی جاسکے۔
پشاور ٹریفک پولیس کی جانب سے گلبہار افس میں میڈیکل لیباٹری کا افتتاح کر
دیا گیا، میڈیکل لیباٹری میں لائسنس بنانے والے افراد کا خون ٹیسٹ کروایا
جاسکے گا،،ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے اپنا بلڈ ٹیسٹ کروا کر میڈیکل
لیب کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
اس موقع پرایس ایس پی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس میں بلڈ
ٹیسٹ کا ہونا لازمی ہے تاکہ کیسی بھی حادثات کی صورت میں خون کا عطیہ دے کر
بر وقت جان بچائی جاسکے۔
یاسر آفریدی نے کہا کہ پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے کہ اس جگہ پر میڈیکل لیب
قائم کی گئی ،،،میڈیکل لیب سے عوام بھرپور طریقے سے مسفید ہوسکیں گے ۔
ایس ایس پی ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ باہر بلڈ ٹیسٹ کی فیس 150 سے
300 تک ہے یہاں 50 روپے میں کروایا جائے گا ۔ بی آر ٹی کے لیے کام مکمل
طریقے سے جاری ہے ،ملک سعد پل بی آر ٹی کے لیے استعمال ہوگا۔