Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 27, 2018 05:57 pm views : 468

Location : Karsaz

Karachi- 25th National Shooting Championship Concludes
  • Urdu

کراچی ، پاک بحریہ نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاک بحریہ نے 25ویں نیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ پاکستان آرمی نے ایونٹ میں دوسرپوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نیوی کی شوٹنگ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20گولڈ، 14چاندی اور 11کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ کی اختتامی اور تقسیم انعاما ت کی تقریب آج پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کارساز میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پاکستان نیوی کے غفران عادل رائفل ایونٹ میں سر فہرست رہے اور چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
مہمانِ خصوصی کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ ایک کھیل کے طو ر پر مسلح افواج کے علاوہ قومی سطح پر بھی نمایاں حیثیت حاصل کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے مقابلوں میں مسلح افواج کے کھلاڑیوں کے علاوہ ہمارے نوجوان ملک کا نام روشن کرنے کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل اطہر امختار نے کہا کہ ہمارے نو جوان ایک بترین شوٹر بننے کی اعلی ٰ صلاحیت اور استعداد رکھتے ہیں اور اسی طرح کے مقابلے نوجوان شوٹرز کو نہ صرف اپنی اہلیت کے اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے متحرک بھی کرتے ہیں۔
شوٹنگ کے یہ سات روزہ مقابلے پاک بحریہ کی جانب سے 21تا27مارچ 2018 پاکستان نیوی شوٹنگ رینج میں منعقد کیے گئے جن میں آرمی، نیوی ، ایئر فورس، پنجاب، سندھ، واپڈا، فیڈرل رائفل ایسو سی ایشن اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں نے حصہ لیا اور شوٹنگ کے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

Recent News

Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office 1:44
Pakistan Engages Regional Partners to Reduce Tensions, Says Foreign Office
Mar 26, 2026 05:00 pm
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach 1:56
Sharp Surge in Solar Panel Prices Pushes Clean Energy Out of Reach
Mar 26, 2026 04:00 pm
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif 1:17
Malaysian PM Calls PM Shehbaz Sharif
Mar 26, 2026 03:30 pm
Mass Wedding Ceremony 2:38
Mass Wedding Ceremony
Mar 26, 2026 02:30 pm
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed 1:03
Passenger Bus Plunges into River in Bangladesh, 24 Killed
Mar 26, 2026 01:00 pm
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate 1:02
Half-Human, Half-Fish Remains Found in Japan Spark Mystery and Debate
Mar 26, 2026 12:00 pm
Fresh Alert for Karachi 1:07
Fresh Alert for Karachi
Mar 26, 2026 11:00 am
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved